Tuesday, June 22, 2021

ایصال ‏ثواب ‏کا ‏شعی ‏حکم ‏

مسئلہ: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
١۔۔ کسی کے انتقال ہونے پر مٹی دینے کے بعد قبر کے پاس کھڑے رہ کر جو ایصال ثواب کرتے ہیں۔ کیا یہ ثابت ہے ؟۔
۲۔ اور ایصال ثواب کے لیے کیا کچھ مخصوص دعائیں اور آیات بتائی گئی ہیں۔
۳۔ ایصال ثواب کا مسنون طریقہ کیا ہے؟۔
سائل: محمد ساجد ،جون پور ،یوپی۔

                       بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب : و عليكم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
١۔ ٢۔ میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کھڑے ہو کر ایصال ثواب کرنا حدیث پاک سے ثابت ہے۔ میت کے سرھانے کی طرف سورہ بقرہ کی ابتدائی آیتیں یعنی الم سے مفلحون تک اور پائتانے کی طرف آخری آیتیں یعنی ”لله ما في السموٰات“ سے ”على القوم الكافرين“ تک پڑھنا چاہیے۔
     عن عبد الله بن عمر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «إذا مات أحدكم فلا تحبسوه وأسرعوا به إلى قبره وليقرأ عند رأسه فاتحة البقرة وعند رجليه بخاتمة البقرة» . رواه البيهقي في شعب الإيمان. وقال: والصحيح أنه موقوف عليه. (مشكاة المصابيح ،باب دفن الميت)
     حضرت عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،جب تم میں سے کسی کا انتقال ہو جائے تو اسے نہ روکو ،قبر کی طرف تیزی سے لے جاؤ اور اس کے سرھانے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیتیں ،پائتانے کی طرف آخری آیتیں پڑھے ۔
     امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: إذا دخلتم المقابر فاقرؤوا بفاتحة الكتاب والمعوذتين وقل هو الله أحد واجعلوا ذلك لأهل المقابر فإنه يصل إليهم. اھ (التذكرة للإمام القرطبي ،ص :٢٧٤ دار المنهاج)
     یعنی جب قبرستان میں داخل ہو تو سورہ فاتحہ ،معوذتین (یعنی قل اعوذ برب الناس اور قل اعوذ برب الفلق) اور قل ھو الله احد پڑھو پھر قبرستان والوں کو ایصال ثواب کرو وہ انھیں پہنچتا ہے ۔
     ان کے علاوہ جو بھی آیات کریمہ، آیۃ الكرسى، اوراد و وظائف، کلمہ، درود اور دعائیں میسر آئیں انھیں پڑھ کر ایصال ثواب کرنا جائز اور باعث ثواب ہے۔
 ٣۔۔ ایصال ثواب کا کوئی مسنون طریقہ متعین نہیں ہے جو طریقہ علماے کرام کے درمیان رائج ہے وہ بہتر اور مستحسن ہے۔ و اللہ تعالی اعلم۔
كتبہ :محمداختررضا قادری مصباحی عفی عنہ
         ٦/ شعبان المعظم ١٤٣٧ھ

No comments:

Post a Comment

Shan Mohammad Qadri Baqai Ka phone Nombar

Shan Mohammad Qadri Baqai Ka phone Nombar  +917860049688 +918052097969