سوال :اسلام میں سب سے پہلے کس کی نماز جنازہ پڑھائی گئی؟۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب: اسلام میں سب سے پہلے حضرت براء بن معرور رضی اللہ تعالی عنہ کی نمازجنازہ پڑھائی گئی۔ ایک روایت میں ہے کہ سب سے پہلے حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی ،مگر صحیح روایت یہ ہے کہ سب سے پہلے حضرت براء بن معرور کی نماز جنازہ پڑھائی گئی ؛اس لیے کہ حضرت براء بن معرور کی وفات ہجرت سے ایک ماہ پہلے ہوئی ،مدینہ تشریف لانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے صحابہ کے ساتھ ان کی قبر پر چار تکبیرات کے ساتھ نماز جنازہ پڑھا ،اور حضرت اسعد بن زرارہ کی وفات ہجرت کے نو ماه بعد ہوئی۔ جیسا ان ان عبارتوں سے ثابت ہوتا ہے ۔
امام نور الدین حلبی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: أنه صلى الله عليه وسلم لما قدم المدينة وجد البراء بن معرور قد مات فذهب هو وأصحابه فصلى على قبره، وأنها أول صلاة صليت على الميت في الإسلام... لا يقال: يجوز أن يكون المراد بتلك الصلاة مجرد الدعاء. لأنا نقول قد جاء أنه كبر في صلاته أربعا. وقد روى هذه الصلاة تسعة من الصحابة ذكرهم السهيلي، وسيأتي عن الإمتاع: لم أجد في شيء من السير متى فرضت صلاة الجنازة، ولم ينقل أنه صلى الله عليه وسلم صلى على أسعد بن زرارة وقد مات في السنة الأولى: ولا على عثمان بن مظعون وقد مات في السنة الثانية. و في كلام بعضهم: صلاة الجنازة فرضت في السنة الأولى من الهجرة، وأول من صلى عليه صلى الله عليه وسلم أسعد بن زرارة فليتأمل. اھ (السيرة الحلبية ،ج :١ ،ص :٤٨٩۔ دار الكتب العلمية ،بيروت)
امام حاکم ابو عبد اللہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: كان موت البراء بن معرور في صفر قبل قدوم النبي صلى الله عليه وسلم بشهر. اھ (المستدرک علی الصحیحین ،ج:٣، ص: ١٩٩، دار الکتب العلمیہ بیروت)
نیز فرماتے ہیں: مات أسعد بن زرارة في شوال على رأس تسعة أشهر من الهجرة. اھ (المستدرک علی الصحیحین ،ج:٣ ،ص :٢٠٦)
ان دونوں روایتوں کے درمیان تطبیق کی صورت یہ ہے کہ اسلام میں مطلقاً سب سے پہلے حضرت براء بن معرور کی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور میت کو سامنے رکھ کر سب سے پہلے حضرت اسعد بن زرارہ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ و اللہ تعالی اعلم۔
کتبہ: محمد اختر رضا مصباحی عفی عنہ
۲٦/ جُمَادَی الاولی ١٤٣٦ھ
No comments:
Post a Comment